حیدرآباد۔24(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر فینانس ای راجیندر نے آج اسمبلی میں
کہا کہ ریاستی حکومت شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت شادی کے دن
ہی 51ہزار روپئے دیگی۔ انہوں نے کہا
کہ شادی سے پہلے 18سال کی عمر کو
پہونچنے والے ہر لڑکی کی شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے حکومت تیار
ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈل آفس میں یا آن لائن کے ذریعہ سے بھی درخواست داخل
کی جا سکتی ہے۔